Skip to main content

کراچی: شدید گرمی سے آج سول اسپتال میں 8 مریض انتقال کرگئ

کراچی سول اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے آج سول اسپتال میں 8 مریض انتقال کر اسپتال انتظامیہ کے مطابق آج گرمی سے متاثرہ 40 سے 45 مریض ایمرجنسی میں لائے گئے، انتقال کرنے والے مریضوں میں پانی کی شدید کمی ہوگئی تھی۔ سول اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انتقال کرنے والے مریض مرگی، شوگر، بلند فشارخون اور دیگر امراض میں مبتلا تھے۔ کراچی میں شدید گرمی کے باعث 4 افراد جاں بحق دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی کراچی میں مزید دو روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔ شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین صحت نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نہ نکلنے، پانی کے زیادہ استعمال اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں مسلسل دوسرے روز بھی چلچلاتی دھوپ اور دن میں سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث شہری شدید گرمی سے بے حال ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے آج نشے کے عادی مزید 7 افراد کی لاشیں ملیں، گزشتہ 2 دن میں کراچی میں نشے کے عادی 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کراچی میں آج 42 ڈگری کی گرمی پچاس ڈگری سے زائد محسوس کی گئی، فلیٹوں کے جنگل گلستان جوہر میں ریگستان جیسی گرمی محسوس کی گئی اور درجہ حرارت 43.7 ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے دوران پانی کی سپلائی بھی معطل رہی، فیڈرل بی ایریا بلاک 19، 20 اور کھارادر میں پانی غائب رہا جبکہ بلدیہ نیول کالونی اور موسی کالونی میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے آخری شیڈول کی تصدیق ہوگئی

    ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے شیڈول کی تصدیق گائنا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دینے کے بعد اس کی تصدیق کردی ہے۔ https://heylink.me/Mubaraksports روہت شرما اور کو ، نے 2022 سے اپنا بدلہ لیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل قائم کیا ، جس نے تروبا میں پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ مقابلہ میں دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔  

عید الدھا سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، دوسرے ممالک میں منایا جارہا ہے

 دنیا کے کچھ حصوں میں مسلمان آج (اتوار) عید الدھا کے مذہبی تہوار کو منانے کے لئے جانوروں کی قربانی دے رہے ہیں ، جسے قربانی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تہوار 12 ویں اسلامی مہینے میں منایا جاتا ہے جسے زل حج کہا جاتا ہے۔ یہ اسلامی قمری تقویم کا آخری مہینہ ہے جس کے دوران مسلمان سالانہ حج زیارت انجام دیتے ہیں۔ آج ، مشرق وسطی ، برطانیہ ، ریاستہائے متحدہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے مسلمان عید الدھا کے تین روزہ جشن کے پہلے دن کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

T20 world cup 2024

 The ICC Men's T20 World Cup 2024 is scheduled to be the 9th edition of the tournament. Here are some key details: - **Dates**: The tournament will be held from June 4 to June 30, 2024. - **Host**: The United States and the West Indies are co-hosting the event. - **Teams**: A total of 20 teams will participate in the tournament, which is an increase from the previous editions that had 16 teams. - **Format**: The teams will be divided into groups for the initial stage, followed by knockout rounds including the Super 8, semi-finals, and the final. This edition marks the first time the T20 World Cup will be hosted by the United States, reflecting the ICC's strategy to globalize the game and tap into new markets.